اہم ترینخبریں

انجمن تاجران سکردو کی جانب سے کل بلتستان بھر میں شٹرڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی

سکردو ( رجب علی قمر ) انجمن تاجران سکردو کی جانب سے کل بلتستان بھر میں شٹرڈاؤن پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا ۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز ،مارکیٹس، ہوٹلز اور صنعتی ایریاز بند رہیں گے جبکہ سکردو شہر سے متصل تمام اہم شاہراہیں بھی بند رہے گ۔ا گلگت سکردو روڈ ،شگر ،شاہراہ سیاچن گانچھے روڈ،شاہراہ کے ٹو شگر روڈ اور شاہراہ کرگل کھرمنگ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔ ہڑتال کے دوران تمام تجارتی وکاروباری سرگرمیاں معطل رہے گی جبکہ پرائیوٹ کلینکس ،پیٹرول پمز ،رہائشی ہوٹلز اور نجی ادارے بھی مکمل بند ہوں گے۔

ممکنہ کشیدگی اور کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سکردو نے شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔ شہر کے اہم شاہراہوں پر اسلحہ بردار نفری تعینات کردیا گیاہے جبکہ انٹیلی جنس روابط تیز کردیئے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھانے کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق پُرامن عوامی احتجاج کو کسی قسم کی ممکنہ خراب صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر میں عوامی احتجاج کے دوران شہریوں کو پرامن احتجاج اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تما م تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button