
کھرمنگ ( پ ر) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کا ڈسٹرکٹ کھرمنگ کا تفصیلی دورہ ، اپنے دورے کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول سرمک،سول ہسپتال مہدی آباد، زیر تعمیر سی کلاس ڈسپنسری غاسینگ اور زبیدہ خالق میموریل ہسپتال سرمک کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر آفس کھرمنگ پہنچنے پر ڈی سی کھرمنگ عامر خان اور تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو نوزائدہ ضلع کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد مختلف وفود نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی جن میں سادات گوہری، علماء و عمائدین کھرمنگ، زیدی گروپ کے سربراہ سید امجد زیدی اور محکمہ ایجوکیشن کے ہیڈ ماسٹرز شامل تھے۔




