چترال

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے موقع پر گرم چشمہ اور بونی میں قائم دیدار گاہوں تک عقیدت مندوں کی رسائی کے لئے ٹریفک منیجمنٹ پلان تشکیل

چترال (بشیر حسین آزاد) 9دسمبر کو ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی آمد کے موقع پر گرم چشمہ اور بونی میں قائم دیدار گاہوں تک عقیدت مندوں کی رسائی کے لئے ٹریفک منیجمنٹ پلان تشکیل دینے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جبکہ اجلاس میں ڈرائیور یونین، اڈہ مالکان، پی ایس او کا نمائندہ اور آغاخان ریجنل کونسل کے نمائندے سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈر شامل تھے۔

اجلاس کے بعد اے سی عبدالاکرم خان نے میڈیاکو بتایاکہ ڈی۔ سی چترال ارشاد سدھر کی خصوصی ہدایت پر منعقد ہ اس اجلاس میں گرم چشمہ اوربونی جانے کے لئے گاڑیوں کی دستیابی ،جائز اور مناسب کرایہ مقررکرنے، عقیدت مندوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو تکنیکی طور پر ٹھیک حالت میں رکھنے اور خواتین ، عمررسیدہ اور بچوں کے ساتھ سفرمیں انتہائی شائستگی کا برتاؤ اور ان کی ہرممکن آرام کا خیال رکھنے پر تفصیلی بات ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ زائرین کی روانگی سے پہلے چترال اڈے میں ڈرائیور یونین کی طرف سے ایک دفتر قائم کیاجائے گا جس میں ہر قسم کی شکایات جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ ڈی ۔ سی آفس کے کنٹرول روم میں فون نمبر0943-412519پر بھی دن رات کسی بھی مشکل یا شکایت کی صورت میں رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاکہ تمام مقامی ڈرائیورز کسی بھی مشکوک غیر مقامی ڈرائیور یا مسافر کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button