خبریں

گورنر گلگت بلتستان م نے شہید ڈی آئی جی اشرف نور کے خاندان سے تعزیت کی

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے حالیہ دنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ڈی ٓئی جی عالم نور کے خاندان سے تعزیت کی اور گلگت بلتستان کے سپوت ڈی آئی جی عالم نور کی دہشت گردی کے واقع میں شہید ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی اشرف نور ایک انتہائی نڈر، دلیر اور فرض شناس آفیسر تھے ۔ انہوں نے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن کی فِضا کو قائم کرنے کے لیئے اپنی جان قربان کردی ہے ۔ پاکستان کے عوام ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ ڈی آئی جی اشرف نور پر دہشت گردوں کا حملہ ایک انتہائی بزدلانہ اقدام ہے ۔پاکستان کے عوام نے دہشت کردی کا ڈٹ کے مقابلہ کیا ہے اور اس عظیم وطن سے دہشت گردی کی ناسور کو ہمیشہ کے لیئے ختم کر کے دم لے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کے ڈی آئی جی اشرف نور پر اپنی جان کی قربانی دے کر مالعموم پاکستا ن اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کو وطن عزیز کی خاطر جان کی قربانی دینے کی ایک عظیم مثال قائم کی ہے ۔ حکومت پاکستان اس دہشت گرد حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور قرار واقع سز ا دے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button