گانچھے ( محمد علی عالم ) خپلو میں زہریلہ دھواں کمرے میں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچوں افراد خپلو شہر میں ذائقہ نامی ہوٹل کے ایک کمرے میں مردہ پائے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض افراد کی طرف سے اطلاع ملنے پر جب ریسکیو کا عملہ ہوٹل میں کمرے کا دورازہ توڑ کر داخل ہوا تو یہ کمرے میں موجود تمام افراد دم گھٹنے سے بے ہوش تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر لی گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پانچوں افراد دو سے تین گھنٹے پہلے دم توڈ گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اطلاع کے مطابق سردی سے بچنے کے لئے کوئلے کا آگ جلایا ہوا تھا جس سے کمرے میں ذہریلی دھواں بھر گیا اور پانچوں افراد کی موت واقع ہو گئی۔
میتوں کو پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کرنے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ انتظامیہ نے مجسٹريٹ کے ہمراہ میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا۔
جان بحق ہونے والوں میں محمد ابراہیم ، محمد الیاس ‘ محمد یحی ‘ سید یسین اور داود شامل ہے۔۔ جان بحق ہونے والے دو افرا جن میں یٰسین کا تعلق چھوربٹ سکسہ اور داود کا تعلق چھوربٹ فرانو سے ہے جبکہ محمد یحی کا تعلق سلینگ، محمد الیاس سلترو اور محمد ابراہیم کا تعلق کھرکوہ سے ہے۔ سید محمد یٰسین والدین کا اکلوتا تھا۔
ہوٹل مالک کا کہناتھا کہ پانچوں افراد ہوٹل کےملازمین تھےاوررات کو کام ختم کرنے کے بعد کمرے کو گرم کرنے کے لئےمعمول کے مطابق کوئلوں کی مدد سے آگ جلائی گئ۔ کمرہ گرم کرنے کے بعد آگ بجھا دیتے تھے لیکن کل رات آگ جلتی رہ گئی ، کمرے کا دروازہ ہوا آنے سے بچانے کے لئے پلاسٹک لگا ہوا تھا جس سے کمرے میں دھواں بھر گیا۔ مالک جب صبح معمول کے مطابق ہوٹل پہنچا تو کام شروع نہیں ہوا تھا جس پر وہ کمرے کی طرف گیا تو کمرہ اندر سے مکمل بند تھا۔ ہوٹل کے قریب مقامی بنک میں کام کرنے والا شخص بھی ہوٹل آیااور فوری ریسکیو 1122 کو کال کیا اور چند منٹس بعد ریسکیو کی گاڑیاں پہنچ گئے اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو منقتل کر دیا گیا ہے۔