اہم ترین

ضلع استور میں‌ موجود گلیشرز، جھیلوں‌اور خطرے کی زد پر واقع دیگر مقامات کی نشاندہی کی جائے گی

استور (سبخان سہیل) ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ کی زیر صدارت گلاف دوئم منصوبے کی ضلع استور میں عملدرآمد اور ایسے مقامات کی نشاندہی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جہاں گلیشرز اور جھیل موجود ہوں اور مستقبل قریب میں ان کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں سمیت زرعی اراضیات اور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو.اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز سمیت محکمہ پلاننگ گلگت بلتستان کے ڈپٹی چیف پلاننگ غلام رسول, اسسٹمٹ چیف محمد عالم اور گلاف دوئم کے کوارڈینیٹر  رشید ، اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل، اسسٹنٹ کمشنر شیر جیل حفیظ سمیت عمائدین کی ایک بڑی تعداد شرکت کی.اجلاس کے دوران گلاف دوئم کے کوارڈینیٹر نے شرکاء کو مذکورہ منصوبے کے اہداف, مقاصد اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ گلاف دوئم منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک اہم منصوبہ ہے.اس منصوبے کے تحت ایسے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں پر گلیشرز اور جھیلیں موجود ہوں اور مستقبل قریب میں گلیشرز کے سرکنے اور جھلیں پھٹنے سے انسانی آبادی کے ساتھ املاک, زرعی اراضیات اور انفراسٹکچر کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہوں اور وہاں کی مقامی آبادی کے ساتھ مل کر وہ تمام حفاظتی اقدامات کیے جائے تاکہ ایسی صورت حال میں کم سے کم نقصانات ہوں اور انسانی آبادی کو ہر قسم کے نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے.بعد میں شرکاء نے مذکورہ منصوبے کے حوالے سے اپنی آراء دی اور تجاویز پیش کی. اجلاس کے اختتام ہر ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سخت موسمی حالات کے باوجود اجلاس میں شریک ہوئے اور اپنے قیمتی آراء سے نوازا.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button