جرائمخبریں

ضلع نگر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،درجنوں تجاوز کنندگان کو نوٹسز جاری

نگر(پ۔ر) منگل کے روزڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد کی ہدایات پر ضلع نگرکے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف عملی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نگر کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ایل آر نگر نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کا مشاہدہ کر کے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی جس پر انھوں نے مذکورہ اے سی کو فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے آغاز کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

واضح رہے کہ ضلع نگر میں اس وقت متعدد مقامات پر رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے بعد مختلف مقامات پر لوگوں نے تجاوزات کر کے انھیں بلاک کر رکھا ہے جس سے عوام الناس کو آمدورفت میں شدیڈ مشکلات کا سامنا ہے اور عوام اس چیز کی شکایت نگر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کے پاس لے کر گئے تھے جس پر انھوں نے فوری ایکشن کرتے ھوئے اسسٹنٹ کمشنر ایل آر نگر کو سروے کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تجاوزات کے خلاف عملی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے آج ایک درجن کے قریب تجاوز کنندگان کو زیر دفعہ ۱۳۳ ضابطہ فوجداری نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور تجاوزکنندگان کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے جسکے اختتام پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی نا صرف تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف زیر دفعہ ۱۸۸ تعزیرات پاکستان کاروائی کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں نے انتظامیہ کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہتجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے اس کا دائرہ کا ر پورے ضلع نگر تک وسیع کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button