خبریں

ذاکر حسین نے ڈپٹی کمشنر شگر کا چارج سنبھال لیا

شگر(عابدشگری) ذاکر حسین نے ڈپٹی کمشنر شگر کا چارج سنبھال لیا۔انہیں حال ہی میں ولی خان کی جگہ ڈپٹی کمشنر شگر تعینات کردیا گیا تھا۔ ذاکر حسین ضلع شگر کی اعلان کے وقت بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر شگر تعینات تھا۔

عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوزائید ضلع شگر کی بہتر تعمیر و ترقی اور انتظامی طور مضبوطی میرا ترجیح ہیں اور شگر کو مثالی ضلع بنانا میرا مشن ہوگا۔ شگر میں بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر رہنے کے بعد شگر کیساتھ خصوصی دلچسپی ہے۔شگر کے کمیونٹی کوہر کام میں اعتماد میں رکھ کر کام کیا جائے گا۔ میڈیا علاقے کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیساتھ انتظامی طور ہماری غلطیوں کی مثبت انداز میں نشاندہی کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button