چلاس(بیوروچیف) تھور مکھیلی میں آتشزدگی سے دو درجن کے قریب رہائشی مکانات اور مویشی خانے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔تھور مکھیلی کے رہائشی شمشیر خان اور اکبر خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی پوری بستی ہی جل چکی ہے۔گھر میں موجود سامان بھی جل کر ختم ہو چکا ہے۔انہیں خدشہ ہے کہ ان کے مکانات کو کسی نے جلایا ہے۔جس کے خلاف تھانہ تھور میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی ہے۔حکومت فوری طور پر انہیں انصاف دلائے اور واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔