چترال

بالائی چترال، برفباری اور ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے چودہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) بالائی چترال میں شدید برفباری اور ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے چودہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ پیر کے روز مادر اینڈ چلڈرن ہسپتال چترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار نے جب دو بچوں کو قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا ، تو ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ارشاداحمد نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ یونین کونسل چترال ون چترال ٹو ، دروش ون دروش ٹو ، ایون ، دنین ، کوہ ، ارندو ، عشریت سمیت دس یوسیز میں 39690بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ جن کیلئے کل 206ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ان میں پانچ رومنگ ، چھ ٹرانزٹ ، سولہ فیکس اور 179موبائل ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں موسمی حالات ٹھیک نہیں ہیں ، برفباری اور خراب موسمی حالات کی وجہ موثر پولیو مہم کے امکانات نہیں ہیں ۔ اس لئے ان علاقوں میں پولیو مہم کیلئے موسم کی بہتری کا انتظار ہے ۔ اور جب بھی حالت ٹھیک ہوں گے ۔ بچوں کو قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دس یونین کونسلوں میں 687سکیورٹی اہلکار ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں ۔ ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ۔ کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے ۔ کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔ پاکستان میں سال 2016کے دوران پولیو کے سو لہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن میں سے 8 کیسز صرف صوبہ خیبر پختونخوا کے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولیو مہم بھی اپنی تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔ اور انشا اللہ آیند سال اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔ پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسراراللہ ، ڈاکٹر گلزار احمد ، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،مولانا اسرار الدین الہلال ، ڈاکٹر ضیاء اللہ، ڈاکٹر رحمت امان اور پی ٹی آئی کے کارکناں موجود تھے ۔ ڈی ایچ او نے کہا ۔ کہ بعض لوگ پولیو قطرے کے خلاف مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ جن میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کیلئے پہلے خود سے ڈراپ پینے کا آغاز کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button