خبریںماحول

ٰاٹلی کی حکومت اور ای وی کے ٹو سی این آر کی گلگت بلتستان میں ماحولیات اور ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہیں ۔ وائس چانسلر کے آئی یو

گلگت (پ ر) ای وی کے ٹو سی این آر اور پاکستان میں اٹلی کے ایمبیسی کی جانب سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں پہاڑوں کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے پہاڑوں اور ثقافت کے حوالے سے فلمیں بھی دکھائی گئیں۔ اس موقعے پر وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر خلیل احمد مہمان خصوصی تھے۔ یونیورسٹی کے پروفیسرز، گورنمنٹ ایلمنٹری کالج گلگت کی پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ اور طالبات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں اٹلی میں پاکستان کے ایمبسی اور ای وی کے ٹو سی این آر کی طرف سے منعقدہ تقریب کو ایک عمدہ کاوش قرار دیا۔ انھوں نے حکومتِ اٹلی کی طرف سے گلگت بلتستان اور کے آئی یو میں مالی اور تکنیکی معاونت کہ بھی سراہا۔ انھوں نے اس مو قعے پر ای وی کے ٹو سی این آر کے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں خاص طور پر ماحولیات، پہاڑوں اور گلیشرز پہ کیا جانے والا کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کے آئی میں ای وی کے ٹو سی این آر کی جانب سے کیے جانے والے محتلف ترقیاتی اور ریسرچ کی سرمیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عارف حسین ریجنل پروگرام منیجر ای وی کے ٹو سی این آر نے اس موقعے پر ادارے کے ماحولیات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں سے حاضرین کیا۔ انہوں نے شرکا کی تقریب میں آمد پہ ان کا شکریہ ادا کیا

گلگت بلتستان کے پہاڑوں، ماحول، اور گلیشرز کے حوالے سے فلمیں اس مو قعے پر دکھائی گئیں۔ جس کو حاضرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامز کو منعقد کرنے پر زور دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button