خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران ٹیکسز کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انجمن تاجران چلاس

چلاس(مجیب الرحمان) حکومت فی الفور غیر آئینی ٹیکسز کا فوری خاتمہ کروائے۔عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران ٹیکسز کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران چلاس کے صدر حاجی عبدالمالک اور جنرل سیکرٹری سمیع اللہ مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انجمن تاجران گلگت بلتستان اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر ٹیکسز کے خلاف ہر قسم کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ گلگت بلتستان کے عوام کی دلی خواہش ہے۔انجمن تاجران عوامی خواہش کا احترام کرتی ہے اور خطے میں ناجائز ٹیکسز کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس خاتمے کا مطالبہ عوام کا حق ہے۔عوام پر جبراً ٹیکس لاگو کرنا ناجائز اور خطے میں ہیجان کی کیفیت پیدا کرنے کے مترادف ہے۔عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی خاطر مختلف حربے اور الزامات سے گریز کیا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک کوئی ذاتی مفاد یا سیاست کی خاطر نہیں چلائی جا رہی ہے۔البتہ عوامی جذبات کی ترجمانی اور جائز حق کی خاطر علماء اور عمائدین کی مشاورت اور حمایت سے چلائی جا رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button