سیاست

حاجی شاہ بیگ کو تعصب کی بنیاد پر برداشت نہ کرنے والے دیامر سے وزیر اعلی لانے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، حیدر خان صوبائی وزیر

اسلام آباد(پ ر)کچھ سازشی اور جھوٹے لوگ سوشل میڈیا میں عدم اعتماد کی من گھڑت کہانیوں سے حکومت اور عوام کو ڈسٹرب کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ کے ممبران سازش میں شریک ہیں ان جھوٹے بیانات کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے میں اب تک یہ سمھجتا رہا کہ ان فضول اور من گھڑت دعووں کو اہمیت نہ دی جائے لیکن عوام کو اصل صورتحال بتانا بھی ضروری ہے اس لئے کہنا چاہتا ہوں کہ عدم اعتماد کی تمام کہانیاں جھوٹ پر مبنی ہیں عوام ایسی جھوٹی کہانیوں پر توجہ نہ دیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان نے کیا انہوں نے کہا کہ جھوٹوں اور ساشیوں کا دعوی ہے کہ وزیر اعلی ضلع دیامر سے لایا جائے گا اس سے بڑا جھوٹ ہو ہی نہیں سکتا ہے ضلع دیامر سے ایک معزز شریف اور بے ضرر شخصیت حاجی شاہ بیگ اپوزیشن لیڈر تھے اور ہر حوالے سے اپوزیشن کی نمائندگی کرتے تھے انھیں تعصب کی بنیاد پر برداشت نہ کر سکنے والے اب اتنے ہمدرد کب سے ہوئے کہ وزیر اعلی دیامر سے لیں گے یہ کہانی اور عدم اعتماد کا شور فراڈ اور دھوکہ ہے انہوں نے کہا کہ دیامر کا کوئی ممبر اسمبلی اس طرح عمل میں شریک نہیں اور ہم وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سازشیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں جو عدم اعتماد کی کہانی عام کر کے اپنے مذموم عزئم کی تکمیل چاہتے ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے بعض آئیں انہوں نے کہا کہااگر موجودہ حکومت کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو گلگت بلتستان کے موجودہ امن ، بھائی چارے اور ایک قوم ہونے کی سوچ اور عمل کو نقصان پہنچے گا لہذا دیگر جماعتیں بھی گلگت بلتستان کی ریکارڑ ترقی کے اس عمل اور امن کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button