اہم ترینتعلیم

عمائدین دیامر نے KIUانجینئرنگ فیکلٹی کے لیے چلاس میں دو سو کنا ل اراضی کی پیش کش کردی

گلگت(پ ر) عمائدین دیامرنے KIUانجینئرنگ فیکلٹی چلاس میں قائم کرنے کے لیے دوسوکنال اراضی کی پیش کش کردی ہے ۔عمائدین دیامر نے باضابطہ خط کے ذریعے یونیورسٹی کے حکام کو پیش کش کی ہے کہ انجینئرنگ فیکلٹی کا منصوبہ گلگت کی بجائے چلاس میں تعمیر کی جائے کیونکہ دیامر ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ اس اہم منصوبے سے علاقے کی پسماندیگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

عمائد ین دیامر نے اپنے خط میں KIUدیامر کیمپس کے عقب میں دو سو کنال اراضی کی نشاندہی بھی کرائی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ فلفوراس منصوبے پر کام شروع کرے ۔عمائدین دیامر نے کہاہے کہ انجینئرنگ فیکلٹی کا منصوبہ اس خطے کے لیے ایک عظیم منصوبہ ہے جو گلگت میں زمین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار اور اب ختم ہونے کے امکان پید ا ہوگئے ہیں۔ جس سے پورے خطے کانقصان ہوگالہذا ہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم منصوبے کو واپس ہونے سے بچاتے ہوئے دیامر میں شروع کرائے ۔ہم ہر طرح کے تعاون اور فیکلٹی کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button