گلگت بلتستان

شگر ہیڈکوارٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لئے سروے مکمل

شگر(عابدشگری)سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے سروے مکمل ہوگیا۔ ابتدائی سروے کے مطابق ضلع کے میونسپلٹی ایریا میں 60کے قریب CCTVکیمرے نصب کیا جائے ۔ یہ کیمرے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے میں مدد ملیں گے بلکہ اس سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی نقل و حمل اور سکیورٹی کے بھی کام آئیں گے۔ خانقاہ معلی کیساتھ واقع مدرسے میں پراسرار آگ کے بعدسیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے شگر کی ضلعی پولیس کی جانب سے پرپوزل حکام بالا کو بھیجا ہوا تھا ۔ تاہم ڈی آئی جی بلتستان اور ہوم سیکریٹری کی جانب سے شگر کے دورے کے موقع پر شگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا اعلان کیا تھا۔ جس پر ماہرین کی ایک ٹیم نے شگر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے ٹیم کو اہم چوراہوں، اور مذہبی مقامات پر کیمروں کی تنصیب کیلئے نشاندہی کی۔امید ہے کہ ایک ماہ تک نشاندہی کی گئی مقامات پر کیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہوجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button