جرائم

اینٹی نارکوٹکس فورس کی غذر میں کاروائی، ملزم سے آٹھ کلوگرام چرس برآمد

غذر ( بیورو رپورٹ) اے این ایف کی بڑی کارروائی غذر میں ملزم سے 8کلو چرس پکڑ لی منشیات فروشوں کے خلا ف اے این ایف کی طرف سے سخت کارروائی شروع غذر کی تاریخ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سب بڑی کاروائی ، چرس کے سمگلنگ میں ملوث بڑی مچھلی پکڑی گئی۔ منشیات فروش کو غذر سے گرفتار کرکے اے این ایف پولیس منتقل کردیا گیا۔ ملزم عبدالباقی ولد رحمت ولی ساکن تانگیر 9 کلو چرس سمت گرفتار کر لیا۔ ملزم سے تفتیش کے بعدمنشیات فر وشوں کے مضبوط نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا جائیگا ۔

عوامی حلقوں نے اے این ایف کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلی حکام سے نقد انعامات کے علاوہ تعریفی اسناد دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی ناکوٹکس فورس گلگت کا غذر میں بڑا چھاپہ ،چھاپے کے دوران ملزم سے 9 کلو اچھی کوالٹی کا چرس برآمد ملزم گرفتار زرائع، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رات گئے ضلع غذر میں منشیات کے خلاف کریک ڈوان کیا ۔جس دوران عبدالباقی ولد رحمت ولی ساکن تانگیرسے 9 کلو گردہ چرس بر آمد کر کے ملزم کے خلاف دفعہ 9c مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے گلگت اے این ایف تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔ عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے اے این ایف کی اس اہم کارروائی پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button