عوامی مسائل

متاثرین دیامر ڈیم کے لئے متوقع ری سیٹلمنٹ پروگرام میں خصوصی افراد کے لئے بھی پیکج مرتب کیا جائے، ایسوسی ایشن اراکین

چلاس(مجیب الرحمان)متاثرین دیامر ڈیم کے لئے متوقع ری سیٹلمنٹ پروگرام میں خصوصی افراد کے لئے بھی پیکیج مرتب کیا جائے۔معذور معاشرے کا مجبور ترین طبقہ ہوتا ہے۔واپڈا معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار صدر معذور ایسوسی ایشن رفیع اللہ،جنرل سیکرٹری جہان شیر،نائب صدر اقبال نصیرو دیگر نے اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دیامر میں تین ہزار سے زائد معذور ہیں۔اور بیروزگاری کی بناء پر مشکل ترین حالات سے دو چار ہیں۔دیامر ڈیم پراجیکٹ کے تحت معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔اسلام آباد میں ری سیٹلمنٹ کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہونا ہے۔اس اجلاس میں معذوروں کے لئے بھی پیکیج رکھا جائے۔واپڈا کی ملازمتوں میں تعلیم یافتہ معذوروں کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے۔معذوروں کے بچوں کی تعلیمی اخراجات میں مدد دی جائے۔جبکہ ان پڑھ اور زیادہ معذور افراد کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔کاروبار کرنے کی خواہش یا اہلیت رکھنے والوں کے لئے کاروبار شروع کرنے میں مدد دی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد باصلاحیت ہیں اگر ان کی بہتر راہنمائی اور مدد کی جائے تو وہ دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے با اختیار زندگی گزار سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button