یاسین: دکانوں سے مضر صحت اشیا ضبط، انتظامیہ نے آگ لگا دی
یاسین (معراج علی عباسی )نائب تحصیلدار یاسین محمدعاقیب نے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ یاسین کے دوکانوں پر اچانگ چھاپہ لگاکر مختلف دوکانوں سے ہزاروں روپے مالیت کے دونمبرمضرصحت اشائے خوردنوش جس میں ڈالڈا ،خوردونی تیل ،مصالحہ جات ، بسکٹ ،پاپٹ اور دودھ برآمدکرکے اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان اور نمبرداران علاقہ کے موجود گی میں تمام ضبط شدہ دونمبر اشیائے خوردنوش کوتلف کوآگ لگایا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان نے کہا کہ گوپس یاسین کے اندار دونمبراشیائے خوردنوش کے مکمل ختمے کے لیے روزانہ کے بنیاد پر چھاپے ہونگے ہم کسی دوکاندار کو معمولی منافع کے خاطر عوام کے صحت و جان سے کھیلنے کی ہرکزاجازت نہیں دینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین نے تحصیل یاسین کے مارکیٹوں سے مضرصحت اشیائے خوردنوش کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر کاروائی کرنے پر نائب تحصیل یاسین محمد عاقیب کو شاباش دی ۔انہوں نے تحصیل انتظامہ کو یاسین کے گردنوح کے علاقوں میں موجود خالصہ سرکارزمینوں پر ناجائزطورپر قابض لوگوں کی فہرست بناکر ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے اور بی این ایف کے خودساختہ جلاوطن چیرمین عبدالحمیدخان کے قروق شدہ جائیداد کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت دی ۔