پروفیسر ایسوسی ایشن پروفیسروں کے حقوق کی محافظ ہے ۔ ارشاد احمد شاہ
گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان پروفیسراینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاداحمدنے ایسوسی کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایسوسی گلگت بلتستان کے تمام پروفیسروں اور لیکچراروں کی نمائندہ تنظیم ہے اوران کے حقوق کے محافظ ہے۔ ہم ہر صورت میں برادری کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ ونٹر ویکشن کی وجہ سے ایسوسی ایشن کے معمولات میں تعطل آیا تھا تاہم اب دوبارہ امور میں فعالیت لائی جارہی ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر رشید احمد نے کہا کہ پورے جی بی کے کالجز کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر ائندہ چندہ دنوں میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ایسوسی ایشن کوئی بھی غیر قانونی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی جس سے معزز فیکلٹی ممبران کو نقصان پہنچے۔سینئر نائب صدر پروفیسر فضل عباس نے کہا کہ تقریب حلف برداری کے بعد ترجیحی بنیادوں پر کام کیے جائیں گے۔ کچھ لوگ ایسوسی ایشن میں دھڑے بندے کی کوشش ناکام کوشش کررہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ پڑھے لکھے لوگوں کی ایسوسی ایشن ہے کوئی سیاسی پارٹی نہیں کہ اخباری بیانات کے ذریعے اپنے وجود کا احساس دلائے۔اگر انہیں اخباری بیانات کا شوق ہے تو کوئی سیاسی پارٹی جوائن کرین اوربیان باز شروع کریں۔ انہیں اتنا سمجھ ہونا چاہیے کہ ایسوسی ایشن دو گروپ یا پارٹیوں کا نام نہیں بلکہ ایک برادری کا نام ہے۔ ایسوسی ایشن کے الیکشن کے بعد پینلز کا کام ختم ہوگیا اب تمام پروفیسرز اور لیکچرارز ایسوسی ایشن کا حصہ بن گئے ہیں تو انہیں اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ذاتی کریڈبلٹی کے لیے ایک برادری کے مجموعی مفادات کو زک نہیں پہنچانا چاہیے۔