خبریں

ایس سی او کے اہلکار آپٹیکل فائبر بار بار بریک ہونے کے باوجود مواصلاتی نظام بحال رکھنے میں‌کامیاب

شگر (عابدشگری)گلگت سکردو روڈ پر بار بار آپٹیکل فائبر بریک ہونے کے باوجود ایس سی او مواصلاتی نظام بحال رکھنے میں کامیاب۔اطلاعات کے مطابق ان دنوں گلگت سکردو روڈ پر ایف ڈبلیو او کی جانب سے روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر جہاں روڈ کچھ لمحوں کے لیے عام ٹریفک کے لیے بند ہو جاتا ہے وہیں پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ایس سی او کا فائبر بریک ہو رہا ہے تاہم ایس او کی ٹیکنیکل ٹیم ہمہ وقت ایف ڈبلیو او کے ہمراہ موجود رہتی ہے،اور تعمیراتی کام کے دوران فائبر بریک ہوتے ہی ایس سی او کی ٹیم موقع پر ہی فائبر کو جوڑنے کے کام پر لگ جاتی ہے جس سے ایس کام ، ڈی ایس ایل اور تھری جی فور جی سروس مکمل طور پر بحال ہے۔ صارفین نے سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان کرنل عدیل صا بر خان اور ان کی ٹیم کی کارکرددگی کو سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button