خبریں

ماحول دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کے خلاف چترال میں‌مہم کا آغاز

چترال (نذیرحسین شاہ ) چترال میں پولی تھین سے بنے ہوئے رنگ برنگی شاپرز تھیلوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ تحلیل ہونے کے قابل شاپرز متعارف کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت کی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے جمعہ کے روز چیو بازار سے اتالیق بازار پولوگراونڈ تک مارچ کیا کہ اور عوام میں مفت تھیلے تقسیم کئے ۔ تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر ناصر اور تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کے علاوہ معززیں شہر نے کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کڑوپ رشت ، پی آئی اے چوک ، اتالیق بازار اور پولوگراونڈ میں موجود شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کے دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کو فوری طور پر ترک کرکے ماحول دوست تھیلے استعمال کرنا شروع کردیں جس کے دیر پا اثرات نہ صرف ماحول پر بلکہ خود ان کے صحت پر مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے لیکن عوام کی بھر پور تعاون اور شرکت لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پولی تھین شاپرز کا خاتمہ اولین مرحلہ ہے جبکہ شہر کے نمایان مقامات پر غلاظتوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف رکھنے کے لئے سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عمل شروع کردیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہورہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button