سیاست

کمشنر نے بلتستان کو لبرل کہہ کر علاقے کی توہین کی ہے، آئی ایس او

شگر(پ ر) آئی ایس او بلتستان کے صدر سعید شگری نے کہا ہے کہ کمشنر بلتستان کی اہل بلتستان کو لبرل کہنے سے اہل دانش بلتستانیوں کو سخت تکلیف ہوئی اور اور یہ ہماری توہین ہے۔ یہاں کامعاشرہ پڑھا لکھا ، امن وامان کے حوالے سے مثالی اور بہت ہی مہذب اور روشن خیال ہے۔ باوجود ستر سالہ محرومیوں اور زیادتیوں کے یہاں نہ کوئی باغی تحریک جنم لے پائی اور نہ کوئی مذہبی بنیاد پرستی و دہشت گردی نظر آتی ہے۔ بلتستان امن کاگہوارہ ہے۔ یہاں تمام مسالک ومذاہب کے لوگ بلاتفریق آزادانہ گھوم پھیر رہے ہیں۔ یہاں تعلیمی میدان میں پیشرفت دیکھنے کوملتی ہے۔ یہاں خواتین کے حقوق محفوظ ہیں۔ یہاں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہے۔ یہاں اخوت اور بھائی چارے کاماحول ہے تو یہ کسی این جی او یا لبرل لابی کاکمال نہیں ہے یہاں کے مذہبی اقدار کے حامل لوگ اور ان کے علمائے کرام ہیں۔ جنہوں نے اس خطے کو جنت نظیر بنارکھا ہے۔ یہ لبرل ازم نہیں ہے یہ حسینیت ہے اور یہی ہماری خوش قسمتی ہے ورنہ آج بلتستان بھی قبائلی علاقوں مانند دہشت گردوں کی آماجگاہ بناہوتاہے۔ انہوں نے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں گے اور بلتستان کے عوام سے معذرت بھی کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button