Uncategorizedخبریں

بچوں‌کو جنسی زیادتی کے خلاف تیار کرنے کے لئے "یس وی کین”‌ نامی ادارے کے زیرِ اہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد

راولپنڈی: (امیر نیاب) "Yes We Can” نامی ادارے کی ٹیم نے ماجدہ فیمی کی قیادت میں گزشتہ دنوں سٹریٹ چلڈرن کے لیے جنسی زیادتی کے خلاف تحفظ کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن جنسی زیادتی اور قتل کا شکار ہونے والی زینب کی یاد میں کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد بچوں کوجنسی زیادتی کے خلاف اپنی حفاظت کرنے کے لئے تیار کرنا تھا۔

ماجدہ فہمی نے بتایا کہ وہ اب تک سو سے زائد بچوں کو اس اہم موضوع پر تربیت دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ "Yes We Can” طالب علموں کی ایک تحریک ہے جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کام کررہی ہے۔ فی الحال یہ تنظیم اسلام آباد اور راولپنڈی میں متحرک ہے۔

ضلع ہنزہ کے علاقے گوجال سے تعلق رکھنے والی ماجدہ فہمی اس تحریک کی بانی اور روح رواں ہے، جبکہ اس کی ٹیم میں یاسین سے تعلق رکھنے والا جمشید احمد ، چترال سے تعلق رکھنے والا نوید اکبر اور سردار علی شامل ہیں۔

پچھلے سال ماجدہ فہمی کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرایز ایوارڈکے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

مجیدہ فہمی اور اس کی ٹیم پچھلے سال سے سٹریٹ چایلڈ ایجوکیش کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی بے لوث کوششوں کی وجہ سے کیٰ بچے ابھی تک تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو چکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button