اموات
چلاس کی مشہور شخصیت انجینئر سردار گل سپرد خاک
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چلاس کے معروف شخصیت انجینئر سردار گل کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔انجینئر سردار گل کو گذشتہ روز جیسٹ میں تکلیف کی وجہ سے گلگت منتقل کیا گیا تھا جہاں رات گئے انتقال کر گئے ۔انجینئر سردار گل معروف پولو پلیئر و سابق چیئرمین بلدیہ چلاس محمد افضل خان ، ڈاکٹر اعجاز اور اسلم کے بھائی جبکہ سابق کسٹم کلکٹر جہانگیر کے خالہ زاد بھائی اور بہنوئی اور صدر پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اشرف گل کے کزن تھے ۔انجینئر سردار گل کے لواحقین میں بیوہ ، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں انجینئر سردار گل کے اکلوتے بیٹے ادریس نیشنل بنک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انجینئر سردار گل کا نماز جنازہ بعد از نماز مغرب چلاس میں ادا کیا گیا جنازے میں سیکرٹری ٹو چیف منسٹر سبطین احمد خان ، ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک سمیت کثیر تعداد میں اعلیٰ حکام اور عوام نے شرکت کی ۔اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔۔۔