اموات

معروف مذہبی شخصیت خلیفہ عبدل محمد گلمت گوجال میں انتقال کر گئے

گلمت: معروف مذہبی و سماجی شخصیت خلیفہ عبدل محمد قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 104 سال بتائی جارہی ہے۔

خلیفہ عبدل محمد مذہبی و روحانی علوم کے ماہر تھے۔ وہ ایک مشہور علمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد خلیفہ فراغت شاہ ہنزہ کے مانے والے عالم تھے۔انہوں نے سر آغا خان سوم کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کے لئے ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوے علاقے کے دیگر عمائدین سمیت بمبئی کا دورہ کیا تھا۔

خلیفہ عبدل محمد نے اپنے والد کی علمی میراث کو آگے بڑھانے میں اپنی زندگی صرف کردی۔

آج انہیں ان کے آبائی گاوں گلمت میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سوگواران میں دو بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button