عوامی مسائل

ہنزہ کے ساتھ سوتیلا ماں والا سلوک کیا جارہا ہے، کروڑوں کی سکیموں‌کا ٹینڈر نہیں‌کروایا جارہا، جاوید اقبال

ہنزہ (بیورورپورٹ)ہنزہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ جاوید اقبال پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاویداقبال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ضلع ہنزہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے ۔میر غضنفر علی خان کا سالانہ اے ڈی پی ابھی تک ٹینڈر نہیں ہونا افسوس کا مقام ہے ۔
میر غضنفر علی خان نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد ہنزہ کے لئے کروڈوں کی سکیمیں رکھا تھا تاحال ابھی تک اُن منصوبوں کا ٹینڈر تک نہیں ہونا عوام ہنزہ کیساتھ سخت زیادتی ہے۔ ہنزہ کے عوام کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ میر غضنفر علی خان کے منصوبوں میں صرف ایک منصوبے کاٹینڈر میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان نے پاک فوج کی مدد سے علی آباد تا کریم آبادتک 27فٹ سڑک کے لئے کروایا، جس پر کام جاری ہے اسی طرح سال 2017میں کچھ منصوبوں کا ٹینڈر ہوا تھا جس میں مرتضی آباد میٹلنگ روڈ وغیرہ شامل ہیں اُن کو بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹینڈر روکا گیا ہے ۔ عوام سیاسی لوگوں کو بدنام کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ وعدے کرکے بُھول جاتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سیاسی نمائندے عوام کی خواہشات کے مطابق منصوبے رکھتے ہیں لیکن دفتروں میں منصوبوں کے اسٹمیٹ بنانے میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہے جس کی وجہ سے منصوبے بھر وقت مکمل نہیں ہوتے ۔ صرف میر غضنفر علی خان کی ذاتی کاوشوں سے ممبر ڈیو لپمنٹ سیکم کے کچھ پروجیکٹس عوام ہنزہ کو دیے گئے تھے، جومکمل ہوچکے ہیں۔ عوام ہنزہ کے ساتھ مزید زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اور اس کی تمام تر زمہ داری محکمہ تعمیرات پر عائد ہوگی۔
لہذا محتر م چیف سکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز ،وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ کے ساتھ ہونے والی زیا دتیوں کا ازالہ کرکے فورا ہنزہ کے ترقیاتی منصوبوں کا جلداز جلد ٹینڈر کرواکر عوام ہنزہ کے احساس محرومی کو دور کیا جائے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہی اُن منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button