پولیس کو دہشت کی علامت سمجھنے کا وقت ختم ہو چکا ہے، ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی
شگر(عابدشگری)ڈی آئی جی بلتستان ریجن فرمان علی نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔بلتستان کے پولیس نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتو ں اور بہتر خدمت سے عوام کا عتماد حاصل کیا ہے۔ پولیس کو دہشت کی علامت سمجھنے کا دور ختم ہوگیا۔ اب پولیس کا کام عوام کی خدمت اورعوام کا محکمہ پولیس سے تعاؤن لازم و ملزوم ہوچکا ہے۔ معاشرے سے برائیوں کی خاتمے کیلئے عوام کا پولیس کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔شگر میں پولیس لائن کے افتتاحی اور سینئر اہلکار محمد حسین کی سبکدوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی،ایس پی ضیاء اللہ،محمود علی اور دیگر نے کہا ہے کہ پولیس کی نوکری محض نوکری نہیں بلکہ یہ عبادت ہے اور انسانیت کی خدمت ہے۔عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ہے۔انہوں نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کو شعار بنائے اور اپنے کردار سے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کا نام روشن کریں۔عوام بھی محکمہ پولیس کیساتھ تعاؤن کریں اور جرائم کی خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اگر محکمہ پولیس کے بارے میں کسی قسم کی شکایت ہوتو ہمیں ضروربتادیں۔ ہم انکا ازالہ کرینگے۔ لیکن جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے محککمہ پولیس کو عوام کی تعاؤن درکار ہوگا۔کیونکہ عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے اہلکار محمد حسین کی محکمہ پولیس میں 40سالہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اب بھی پولیس فیملی کا حصہ ہے اور کبھی بھی ہم سے جدا نہ سمجھے۔