خبریں

سانحہ اُلتر کے دوران شاندار خدمات سرانجام دینے پر ہنزہ پولیس کے اہلکاروں کے اعزاز میں‌تقریب منعقد

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) سانحہ التر کے دوران ریسکو آپر یشن میں ہنزہ پولیس نے قابل تحسین خدمات فراہم کیں۔ جوانوں نے سینئرز کے حکم کا انتظار کئے بغیر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنز طاہرہ یعصوب الدین نے گزشتہ روز التر سانحہ کے دوران کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ التر سانحہ کی اطلاع ملتے ہی ہنزہ پولیس کے جوانوں نے اپنے سینئر ز کے احکامات کا انتظار کئے بغیر ریسکو آپر یشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ہمیں افسوس ہے کہ سلائیڈنگ اس نوعیت کی تھی کہ ان افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ سانحہ میں لاپتہ افراد کی نعیش نکالنے میں دیگر ریسکیو اداروں کے شانہ بشانہ پولیس کے درجنوں نواجوں نے حصہ لیا اور آپریشن کو کامیاب بنایا،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار اسلم نے کہا کہ اس سے قبل ضلع ہنزہ میں مختلف سانحات رونما ہو چکے مگراُلتر سانحہ ایسا تھا جہاں بھاری مشینری استعمال کرنے کی گنجائش نہیں تھی۔ اس کے باوجود سانحہ التر میں جس انداز سے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈی سی ہنزہ، ایس پی ہنزہ اور پولیس جوانوں کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجیئر اور عملے، اور مقامی رضاکارو،ں نے کام کیا اور آپریشن کو کامیاب بنایا، اس پر عوام ہنزہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب نے سانحہ التر آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے سرٹیفکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button