سیاست

ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر چترال سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے درخواست جمع کردی

چترال (بشیر حسین آزاد) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے بانی رکن سید عبد الغفور شاہ مرحوم کے بھتیجے اور چترال کے معروف اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے جنرل الیکشن 2018 ؁ء میں PK1چترال سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پی پی پی کے ہائی کمان کو باقاعدہ ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید یوسف ہارون نے کہا کہ پی پی پی کیلئے ان کے خاندان کے گراں قدر خدمات ہیں ۔ ان کے خاندان سے سید عبد الغفور شاہ اورزین العابدین مرحوم بالترتیب MNA،MPA ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔اور پی پی پی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت ان کے خاندانی خدمات کے اعتراف میں پی کے ون چترال کا ٹکٹ ان کو دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے پالیسی کے مطابق چترال کے عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ رکھتے ہیں ، اور وہ اس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button