پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسلام آباد روانہ
یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب سمیت متعدد اراکین اسمبلی ن لیگ کی جانب سے تیارکردہ مجوزہ آرڈر2018 کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہوے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لیے گلگت سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ن لیک گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے مجوزہ آرڈر2018کو زبردستی گلگت بلتستان کے عوام پر مسلط کرنے کوشش کرنے کے صورت میں پاکستان تحریک انصاف کے پلٹ فارم سے دیگراپوزیشن جماعیوں کے ساتھ فرنٹ لائن میں کھڑا ہوکر پوری طاقت کے ساتھ عوام دشمن پیکج کو روکنے کے لیے آخری حدتک جاوگا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجوزہ پیکج ایک ڈھونگ ہے ۔ ہم کسی آرڈرکو سرے سے ہی قبول نہیں کرتے صوبائی حکومت موجودہ پیکیچ کے اندار موجود تما م خامیوں کو دورکر کے تمام سٹیک ہولڈرزکو اعتماد لیں کر پیکچ کو پہلے اسمبلی میں پیش کرئے اور آرڈرکے بجاے ایکٹ کے صورت میں نافذکیا جائے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ پیکج کی پاکستان تحریک انصاف ہر محاذپر اس پیکج کی ڈاٹ کر مخالفت کریگی ۔پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے اس عوام دشمن پیکج کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ اس قاتل پیکج کو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق قراردیکر عوامی مفادات کے لیے ہر فورم میں جدوجہدکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف دیگراپوزیشن کے ساتھ ملکر 20 مئی سے اسلام آبا میں د پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دینے کی مکمل تیاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حفظ الرحمن کا تیارکردہ پیکج گلگت بلتستان کو اپنے آقاوں کے ہاتھوں فرخت کرنے کی سازش ہے ۔جسے تحریک انصاف مسترد کرتا ہے ۔