خبریں

گلگت بلتستان میں‌سگریٹ مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، 50 کا پیکٹ 60 میں مل رہا ہے

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے سگریٹ مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ۔ گزشتہ چند سالوں میں تاجروں نے صارفین کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا ۔ ملٹی نیشنل کمپنی کے 5 فیصد منافع کے بجائے خریداروں سے 25 فیصد منافع کمایا جارہا ہے ۔ سگریٹ کی ڈبی پر نرخ موجود ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے زیادہ تر اضلاع کے تاجر من مانی کرتے ہوئے سگریٹ کی گراں فروشی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ صارفین نے سگریٹ کے نرخوں میں بلا جواز اور غیر قانونی اضافے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ذرائع کے مطابق ان کا معروف برانڈ گولڈ لیف کی کنزیومر پرائس 130 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ سگریٹ کی ڈبی 140 روپے میں فروخت ہور ہی ہے کمپنی کا ایک اور معروف برانڈ سگریٹ کیپسٹن سگریٹ کی ریٹیل پرائس 50 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ سگریٹ 60 کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ڈن ہل سگریٹ کی قیمت 130 روپے ، بینسن اینڈ ہیجز 140 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں ٹوبیکو مصنوعات سے متعلق کوئی پوچھ گچھ نہ ہونے کے باعث مقامی تاجر روزانہ کے حساب سے لاکھوں روپے سگریٹ نوش حضرات سے لوٹ رہے ہیں جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ۔ عوامی شکایات پر پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین رضا چوہدری ، سٹی مجسٹریٹ حسین شاہ نے ضلع گلگت میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن (ر) ثنااللہ خان نے ضلع غذر میں سگریٹ کی گراں فروشی کے خلاف سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے عنقریب قانون گراں فروشوں کے خلاف حرکت میں آئیگا اور صارفین کے ساتھ ناانصافی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی مجسٹریٹس کا کہناہے کہ سگریٹ کی ڈبی پر جو نرخ پرنٹ ہوئی ہے اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button