اہم ترین
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگے، حکومت اس کے خلاف کاروائی کرے، مظاہرین کا مطالبہ
گانچھے ( بیورو رپورٹ) فلاحی کمیٹی خپلو کی کال پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کے متنازعہ بیان اور ہتک آمیز روئیے کے خلاف خپلو شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی جلسے میں پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، گانچھے یوتھ الائنس اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت تمام مسالک کے علماء شریک تھے مین بازار خپلو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین شیخ غلام حسین ، مولانا محسن علی اور مولانا اسحاق نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر کی عدم تعیناتی سے خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے اور گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کا مطالبہ کرنے پر بابر حیات تارڑ آپے سے باہر ہو گیا اور ہتک آمیز روئیے اپنایا اور پوری گلگت بلتستان کے عوام کی توہین کی ہے ہم بتانا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے 1948 سے لے کر ردالفساد تک پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ اور لہو دیا ہے سو ارب اس کے آگے کچھ بھی نہیں ہے یہ ہمارا حق ہے پاکستان کی حکومت ہمیں کوئی خیرات نہیں دیتا ہے انہوں نے آرمی چیف اور نگران وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے متنازعہ بیان کا نوٹس کے ان کے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے انکے غیر ذمہ دارانہ بیان سے عوام میں اس وقت شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے چیف سیکرٹری فوری طور پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نذر شاہ اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر ذوہیر اسدی نے کہا کہ بابر حیات تارڑ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے منافرت پھیلا رہے ہیں ان کو فوری طور پر اپنی عہدے سے ہٹایا جائے چیف سیکرٹری سے ہم نے گائناکالوجسٹ کا مطالبہ کیا تھا جو کہ کو ناگوار گزرا ۔ وہ واسرائے بنا ہوا ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پوری گلگت بلتستان کے عوام کو گالی دے کر توہین کیا ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے ان کا لہجہ توہین آمیز تھا ان کے بیان ہمارے شہدا کی توہین کیا ہے ٹیکسں کا نہ دینے طعانہ تو دیتے ہیں مگر ہمیں ستر سالوں سے حقوق سے محروم رکھا گیا اس کا حساب کون دے گا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان عوام کا خادم ہے مگر وہ اس وقت شاہانہ انداز اپنایا ہوا ہے تقریب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید تک بابر حیات تارڑ کو عہدے نہیں ہٹایا گیا تو سیاچن روڑ پر دھرنا دے کے بند کریں گے اس کے بعد حالات کا ذمہ دار عوام نہیں ہو گا