اسماعیلی جماعت کی جانب سے مقابلہ قرأت کا انعقاد قابل تحسین ہے، فاروق میر معاون خصوصی وزیر اعلی
ہنزہ (اکرام نجمی) اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے گوجال ہنزہ میں اقراء کے عنوان سے منعقد مقابلہ قرأت میں شرکت کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی کے مشیر فاروق میر نے کہا کہ اسماعیلی کونسل اور اسماعیلی طریقہ اینڈریلجس ایجوکیشن بورڑ کوماہ مبارک میں اس روح پرور پروگرام کی انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
آج کی اس روح پرور تقریب میں قراء نے جس خوبصورتی سے قرآن پاک کی تلاوت کی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے دلوں اور روحوں کو منور کیا قرآن کی تلاوت ہمارے روح کی غذا ہے مجھے امید ہے کہ اس مقابلے میں کامیاب قراء نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کے نام کو روشن کرینگے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اسماعیلی طریقہ بورڈ نے جو نیک قدم اٹھایا ہے اس سے پورا گلگت بلتستان روشن ہوگا ۔اس خطے کے اندر جو قرآن سے نسبت رکھنے والے لوگ ہیں یہی وہ راستہ ہے جو گلگت بلتستان کے لوگوں کو آپس میں جوڈنے میں کردار ادا کریگا ۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ظفر وقار تاج نے کہا کہ آج کی اس خوبصورت روح پرور تقریب کے منتظمین کو میں دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا چاہتا ہوں اس روح پرور محفل میں جو سب سے خوبصورت بات میں نے دیکھا کہ ہم گلگت بلتستان میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد بستے ہیں ہمارا تلفظ ہمار ا لہجہ عربی زبان سے بہت مختلف ہیں اور یہی پھر ہمارے قرأت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے لیکن آج میں نے جو دیکھا جن بچوں نے قرأت کی بہت خوبصورت عربی لہجے میں الفاظ کی ادائیگی اعراب کی ادائیگی اور پھر وہ حسن قرأت بہت متاثر کن تھا اور امید رکھتے ہیں کہ یہ محافل بار بار منعقد ہوتے رہیں گے ہم کہتے ہیں قرآن ضابطہ حیات ہیں
اس قرأت کے مقابلے میں مقامی سطح پر اعزان کریم نے اول پوزیشن ،نین تار نے لیول دوئم میں اور نسیم بانو نے لیول سوئم میں اول پوزیشن حاصل کی یاد رہے کہ کامیاب قراء 30جون کو قومی سطح پر منعقدہونے والی قرأت مقابلے میں شرکت کرینگے۔