گورنر میر غصنفر علی خان ہنزہ کا اثاثہ ہیں، ہنزہ کے تمام ترقیاتی پراجکٹس کا سہرا ان کے سر ہے، شاہ مکین
ہنزہ(رحیم امان) شاہ مکین سٹی صدر مسلم لیگ ن ہنزہ کامیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ہنزہ کا اثاثہ ہیں انہوں نے جس طرح ہنزہ کی خدمت کی ہے آج تک کوئی نہیں کر سکا ہے ہنزہ کی تعمیرو ترقی میں میر غضنفر علی خان کا بڑا ہاتھ ہے۔میر غضنفر علی خان کے صحت کے حوالے سے من گھڑت قیاس ارائیاں پھیلانا قابل مزمت ہے ۔گورنر میر غضنفر علی خان بلکل تندرست ہیں حال ہی میں انہوں نے وادی گوجال کے دور دراز علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزاتی دورہ کیا۔گورنر کا یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہیں اور قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔گورنر میرغضنفر علی خان ایک خاموش طبیعت انسان ہیں ان کے اس رویہ سے غلط ت فائدہ نہیں اُٹھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے جتنے بھی میگا پراجٹس ہیں یہ سب میر غضنفر علی خان کی مرہون منت ہیں۔ عطا آباد جھیل پہ 32میگاوارڈ بجھلی گھر کا بڑا پراجٹ وفاق سے منظور کروانا میر غضنفر علی خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے جس بعد ہنزہ سے اندھرے ہمیشہ کے لیے اوجھل ہو جا ینگئے۔اور ہنزہ میں معاشی انقلاب بھرپا ہوجایگا جسکی وجہ سے مخالفین کو جھلن ہوتی ہے۔