عیسی خان قبیلہ براتلنگ کا نمبردار مقرر
ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر نے ہیڈ کواٹر علی آباد سے قبیلے براتلنگ کے نومنتخب نمبردار عیسیٰ خان و لدقلب علی کو نمبرداری کا سند دیدیا، اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ بحیثیت نمبردار انہوں نے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے اور پل کر کردار ادا کرنا ہے اور عوامی مسائل کو سرکار تک پہنچانے کے علاوہ علاقائی رسم رواج کے مطابق عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپناکردار ادا کرئینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نمبردار علاقے کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جس پر بہت سے ذمہ داریاں ہوتی ہیں، جبکہ سرکاری و عوام میں رابطے کے ساتھ عوام کے مسائل جن میں خصوصاً آبپاشی کے نظام میں عوام کی مددکے ساتھ انفرادی سطح پر رسم رواج کے مطابق ثالثی کے کردار ، سکونت نامہ ، زمینوں خریدو فروخت میں اہم گواہان کی بطور علاقے کے فرد نشاندہی کرنانمبردار کے ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
نو منتخب نمبردار عسیٰ خان نے کہا کہ انشاللہ علاقے کے نمبرداروں اور عمائدین کے ساتھ ملکر علاقے کی تعمیرو ترقی اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہنزہ کی رسم رواج کے مطابق اپناکردار ادا کرنے کے ساتھ سرکاری سطح پر درپیش کاموں کی مدد میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ سابق نمبردار عزیز علی تین ماہ قبل ذاتی مصرفیات کے پیش نظر اپنے قبلے کی نمبرداری سے دستبردار ہو گئے تھے۔
علاقے کے دیگر نمبردارداران ، محمد اسلم ، مشغول، میر آحمد، یوسف نمبردارنے نو منتخب نمبردارعسی خان کو نمبرداری کی اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ نومنتخب نمبردار انتہائی قابل اور فرض شناس اور عوام دوست انسان ہے۔ علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں جس طرح سابق نمبردار کے ساتھ تعاون کیا تھا اسی طرح نومنتخب نمبردار کے ساتھ بھر پور تعاون کرئینگے۔