سیاست

مسلم لیگ ن چترال کے سینئر رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے نامزد اُمیدوارسیلم خان اورپی کے ون صوبائی اسمبلی کے حاجی غلام محمدنے وادی ارکاری اورگرم چشمہ کے دورے کے موقع پراوچواوچوگول ،بیرزین اورجیتورمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی چترالی عوام کے ہرمشکل کوآسان کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جن کی زندہ مثال عوام کے سامنے روزروشن کی طرح عیان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی ترقی، خوشحالی فلاح وبہبود اور ملکی سلامتی کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے جو اس کے کردار کا ایک مستقل حصہ ہے اور یہی کردار اس کی سیاسی مقبولیت میں اضافے کا باعث ہے۔ملک کے عوام کے ساتھ ہمارا یہ عہد ہے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی لیڈر شپ میں متحد ہو کر اس کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ہم پارٹی کے اندر اور باہر ان لوگوں کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جوپارٹی کے اندراختلاف پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں مزیدکہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کا یہ مشن آج بھی پی پی پی جاری رکھے ہوئے ہے چنانچہ بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ہماری حکومت ختم ہونے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد فراہم کی جارہی ہے۔ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کہ اس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں بے سہارا اور غریب خاندانوں کو ایک خاص پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کرکے انہیں زندہ رہنے کا حوصلہ بخشا ہے۔اس موقع پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنماسابق ممبر آدینہ خان سکنہ پرسن مسلم لیگ کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا۔اس موقع پرضلعی صدرعلماء ونگ پی پی پی ضلع چترا ل ممتازعالم دین قاری نظام الدین ،ایڈوکیٹ شیرین خان،فیض الرحمن،ممبرتحصیل کونسل یوسی گرم چشمہ خوش محمد،کونسلرمسلم خان اوردیگرپارٹی جیالوں نے خطاب کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button