اموات
پولو کے معروف کھلاڑی اور ذاکر اہلبیت وزیر محمد علی انتقال کر گئے
سکردو ( رجب علی قمر ) معروف ذاکر اہلیبیت ؑ و پولو کھلاڑی وزیر محمد علی حرکب قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پڑھائی اورآبائی قبر ستان قتل گاہ شریف سکردو میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا مرحوم وزیر محمد علی نیک اور باسیر ت انسان تھے اُنہوں نے اپنی پوری زندگی نیک کاموں اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کررکھی تھی وہ ذاکر اہلیبت ؑ مرثیہ خواں ہونے کے ساتھ ساتھ پولو کے مشہور کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے ان کی موت پر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاؤں کے ساتھ پسماندگان سے اظہار تعزیت پیش کی ہے ۔