اموات

پی پی ایچ آئی گلگت بلتستان کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لال سید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پی پی ایچ آئی گلگت بلتستان کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر لال سید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پچاس برس تھیں۔ گذشتہ سال بیمار ہوئے ڈاکٹروں نے کینسر ڈائیگنوز کیا جس کے بعد آغا خان اسپتال کراچی اور الشفاء اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رہے لیکن آفاقہ نہ ہوا اور ہفتے کے روز الشفاء اسپتال اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

لال سید کی تدفین آج داریل گماری میں ہو گی۔ لال سید نے ابتدائی تعلیم داریل سے حاصل کی بعدازاں اسلام آباد اور راولاکوٹ کشمیر یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ اپنی عملی زندگی کا آغاز ایفاد پراجیکٹ میں بحثیت مانیٹرنگ آفیسر کے طور پر طویل عرصہ کام کیا۔ 2007 میں پی پی ایچ آئی نے گلگت بلتستان میں اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کیں تو لال سید پی پی ایچ دیامر کے انچارج کی حثیت سے خدمات انجام دیں ۔ بعدازاں پی ہی ایچ آئی استور میں بھی ڈی ایس ایم رہے۔ ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت گلگت بلتستان نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا۔ لال سید کے لواحقین میں دو بیٹے ،پانچ بیٹیاں ، بیوہ ، والدہ ، تین بھائی شامل ہیں۔

ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی گلگت بلتستان لال سید کے نماز جنازہ آبائی گاؤں داریل گماری میں کل بروز اتوار بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔۔۔۔

  لال سید صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان ، سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان وصل خان اور سابق ایس پی دیامر مہذوب خان کے کزن اور داماد تھے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button