کھیل

شگر اور سکردو کی ٹیمیں‌ گلگت بلتستان پولو پریمئیر لیگ کے فائنل میں‌پہنچ گئے، گلگت ڈویژن کی ٹیمیں‌ناکام

شگر(عابدشگری)شگر کی ٹیم نے نگر کو ہرا گلگت بلتستان پریمئر لیگ شگر2018کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میں شگر کا مقابلہ سکردو کی ٹیم سے ہوگا۔گلگت بلتستان پریمئر لیگ شگر2018کا سیمی فائنل شگر اماچہ اور نگر کے درمیان کھیلا گیا۔ جوکہ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا۔ پہلے ہالف کے اختتام تک نگر کی ٹیم نے 2گول کئے تھے اور شگر کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکا تاہم دوسرے ہالف کے شروع میں ہی شگر کی ٹیم کا پلا بھاری رہا اور مسلسل 5گول کئے اور یہ برتری میچ کے آخر تک برقرار رہا تاہم آخری لمحات میں نگر کی ٹیم نے 2گول مزید کئے جبکہ شگر کی ٹیم ایک اور گول کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس طرح شگر کی ٹیم 6-4سے سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔اب ان کا مقابلہ فائنل میں سکردو کی ٹیم کیساتھ ہوگا۔فائنل آج شام 5بجے کھیلا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button