تعلیم

قراقرم یونیورسٹی خواتین کیمپس کیلئے سلطان آباد کے عمائدین کا ایک ہزار کنال اراضی فراہم کرنے کی پیشکش

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی خواتین کیمپس کی تعمیر کے لیے سلطان آباد میں موجود ایک ہزار کنال زمین کے حصول کے لیے حکومت گلگت بلتستان سے رجوع کریگی ۔اس ضمن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سلطان آباد کے عمائدین کی دعوت پر یونیورسٹی انتظامیہ کے سینئرآفیسران ڈین ڈاکٹر خلیل احمد،ڈائریکٹر QECمیرتعظیم اختر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر شبیر حسین ،کے ہمراہ سلطا ن آباد کا دورہ کیا اور سلطان آباد کے عمائدین کے ہمراہ زمین کا معائنہ کیا۔اس موقع پر عمائد ین سے اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے خواتین کیمپس کے لیے ایک ہزاہ کنال زمین فراہم کرانے کی یقین دہانی پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علم دوست جذبے سے یقیناًگلگت بلتستان میں خواتین کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور یہی خواتین گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرینگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button