تعلیم

چپس(CHEPS) کے زیر اہتمام ماحولیاتی آرٹ مقابلہ

چترال(بشیر حسین آزاد)گزشتہ دنوں چیپس (CHEPS)( Cultural Heritage and Environmental Protection Society) کے زیر اہتمام ایک ارٹ کمپٹشن ، گورنمنٹ کامرس کالج میں منعقد کیا گیا جس میں چترال کے ۲۱ سکولوں اور کالجز کے چالیس طلباو طالبات نے حصہ لیا۔ اس کمپٹشن کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے بارے میں اگاہی پیدا کرنا، طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ طلباء ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے کمپٹشن کو دیکھا اور طلباء کی کوششوں کوسراہا ۔ نیشنل کالج اف ارٹس کے فارغ تحصیل اور کالجز کے لیکچررز نے ججز کے فرایض سر انجام دئیے۔ پروگرام کے اخر میں چیپس کے چئیرمین رحمت علی جعفر دوست نے خطاب کیا اور چییس کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی رحمت علی نے ایس ار ایس پی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ تعمیری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ ایس ار ایس پی کے ار پی ایم طارق نے بھی خطاب کیا اور چیپس کی کو ششوں کو سراہا۔ پروگرام کے اخر میں نمایاں کارکردگی کا مضاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button