اہم ترینخواتین کی خبریں

بلتستان سے تعلق رکھنے والی فرح آغا خواتین کے لئے مخصوص نشست پرپنجاب اسمبلی کی رُکن منتخب

اسلام آباد/ اسکردو (رجب علی قمر) گلگت بلتستان کی بیٹی کا ایک اور اعزاز, سکردو بلتستان سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کی صدر فرح آغا خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

پی ٹی آئی زرائع کے مطابق چئیرمن تحریک انصاف عمران خان نے فرغ آغا کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، اور  چند دنوں بعد وہ پنجاب اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔

فرح آغا گزشتہ کئی سالوں سے روالپنڈی اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پلیٹ فارم سے خواتین کی نمائندگی کررہی ہیں۔ نومنتخب رکن اسمبلی پنجاب فرح آغا سماجی ورکر بھی ہیں ان کا تعلق بلتستان کے علاقے ضلع شگر سے ہیں۔

گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی،سماجی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے فرح آغا کی رکن پنجاب اسمبلی ممبر منتخب ھونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ھے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی فلور پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں اور طلبا سمیت علاقے کی نمائندگی بھی کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button