کھیل

راما فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

استور(سبخان سہیل )ضلع استور کا خوبصورت سیاحتی مقام و 10 ہزار فٹ بلندی پر واقع راما میں ہونے والا فیسٹول کا آغاز ہوا اس فیسٹول کی رنگارنگ تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی پولو ٹیمیوں اور سکول کے بچوں نے مارچ پاس میں حصہ لیا.

راما فیسٹول کا پہلا میچ استور گرین اور ضلع غذر کی پولو ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں استور ریڈ نے ضلع غذر کی پولو ٹیم کو 2 گول کے مقابلے میں 9 گول دیکر میچ اپنا نام کر لیا اسی طرح دوسرا میچ ضلع نگر اور گانچ کے مابین کھیلا گیا جس میں نگر کی ٹیم نے گانچ کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں 9 گول دیگر پہلے ہی ہاف میں میچ اپنا نام۔کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا راما فیسٹول کا تیسرا میچ ضلع سکردو اور ضلع دیامر کے مابین کھیلا گیا جس میں ضلع دیامر کی پولو ٹیم نے سکردو کی ٹیم کو 5 گول کے مقابلے میں 9 گول دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائے کیا آخری میچ استور ریڈ اور گلگت کے مابین کھیلا۔گیا جس میں استور ریڈ نے گلگت کو 7 گول کے مقابلے میں 9 گول دیکر میچ اپنے نام کر لیا ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلاجاے گا پہلا میچ استور ضلع دیامر اور استور گرین کے درمیان کھیلا جاے گا دوسرا میچ استور ریڈ اور ضلع نگر کے مابین کھیلا جاے گا راما فیسٹول کے پہلت روز مہمان خصوصی صوبائی سیاحت ثقافت و کھیلا فدا خان فدا تھے انہوں نے گیند پھینک کر میچ کا افتتاح کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان کے کلچر کے فروغ کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے ضلع دیامر میں دہشتگردوں نے سکول جلا کر گلگت بلتستان کی امن کو خراب کرنے کی کوشش کیا مگر حکومت اور حساس اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کی قمر تورڈ دی اور اب بھی مزید دیامر سے ان دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے دیامر کی عوام ہماری سیکیورٹی اداروں اور صوبائی حکومت کا ساتھ دی رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ راما فیسٹول کا انعقاد سے مزید سیاحت کو فروغ ملے گا انشا اللہ ہم ہر سال اس فیسٹول کو مزید بہتر بنانے کے کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button