خبریں

دیامر میں‌ تعزیتی اجلاس منعقد، بیگم کلثوم نواز کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید کی زیر صدارت مسلم لیگ ن دیامر سیکرٹریٹ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن دیامر کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید نے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل خاتون تھیں جنہوں نے آمر کا مردانہ وار مقابلہ کر کے جمہوریت کی بحالی کیلئے تاریخی کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ایک گہری سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے کلثوم نواز سے دور کیا گیا انہوں نے کہا کہ فولادی قوت کے حامل شخصیت کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جو مثالی جدوجہد کی ہے اس پہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کلثوم نواز کو مادر جمہوریت کا خطاب عطا کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن خواتین ونگ دیامر کے کوارڈینٹر فرحت گل نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی موت سے مسلم لیگ ن ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے بیگم کلثوم نواز نے آمریت کیخلاف ایک تاریخی جدوجہد کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بیگم کلثوم نواز کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور مادر جمہوریت کا خطاب دیتی ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیگم کلثوم نواز کے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں گے انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button