تعلیم

ڈورکھن ہنزہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے گلگت بلتستان سطح‌کے آرٹ مقابلےمیں‌پہلی پوزیشن حاصل کر لی

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ ڈورکھن سے تعلق رکھنے والے حفیظ الامین ولد اختر امین نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام منعقدگلگت بلتستان سطح کے آرٹ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرکے علاقے کے نام کو روشن کیا ۔

اس آرٹ مقابلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا تھا حفیظ الامین نے اسکائی ہائیر سکنڈری سکول کے طالب علم کی حیثیت سے حصہ لیا تھا ۔

یادر ہے کہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے منعقد اس مقابلے کا مقصد طالب علموں میں فنکارانہ صلاحتیوں کو اجاگر کرنا اور انکو ملکی سطح پر متعارف کروانا ہے ہلال احمر پاکستان ملکی سطح پر بھی ان مقابلوں کا انعقاد کررہا ہے جس کیلئے طالب علم حفیظ الامین کا سلیکشن ہوا ہے

عوامی حلقوں نے حفیظ الامین کو مبارک باد دیتے ہوئے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے منعقد ا س مقابلے کو خوش آئیند اور طالب علموں کیلئے ایک صحت مندانہ سرگرمی قرار دیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button