چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر استور ڈویژن حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ دیامر میں چیف کورٹ کا سرکٹ بنچ کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ گلگت چیف کورٹ میں اسی فیصد کیسزز دیامر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورٹ کیسزز میں لوگوں کے اخراجات ناقابل برداشت ہیں۔ اگر چلاس شہر میں سرکٹ بنچ قائم کی گئی تو عام لوگوں کو بہت فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں چلاس میں سرکٹ بنچ قائم کیا گیا تھا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام دیامر کے اس جائز مطالبے پر فوری عمل کریں ۔