بونی ( سرفراز شاہد ) ڈی ایچ او(DHO) چترال کی رپورٹ پر اے سی مستوج عنایت اللہ نے ایس ایچ او بونی (MS) ٹی ایچ کیو کی موجودگی میں کانگو وائرس (Congo Virus)پازیٹیو(Positive) آنے پر بونی میں دو قصب خانوں کو سیل کیا۔ اور سختی سے مذکورہ افراد کو ہدایت کی کہ اپنے خاندان کے باقی افراد کا ٹیسٹ بھی بونی یا دوسرے ہسپتال میں کرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ خاندان میں موجود باقی افراد صابر نوری ، نور الانصاری، نور الاغمر، زکریا، عائشہ شامل ہیں جو کہ ساکنہ پانشیر افغانستان کے ہیں اور حال بونی میں رہتے ہیں۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close
-
ہنزہ میں 6ہزاربچوں کو پولیوقطرے پلائے جائیں گےنومبر 18, 2017