قراقرم یونیورسٹی کے طلباء کے لئیے نلتر میں دو روزہ یوتھ لیڈرز پروگرام کیمپ شروع ہوگیا
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مہم جوکلب دو روزہ یوتھ لیڈرزپروگرام کے سلسلے میں نلتر روانہ ہو گئے۔ دو روزہ پروگرام میں طلبہ وطالبات کو ماونٹینئرنگ،سیاحتی مقامات کی صفائی کے حوالے سے شعور وآگاہی مہم ،کالم نویسی سمیت دیگر تربیتی مشقوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔ پروگرام کا اہتمام KIUایڈونچر کلب ،محکمہ سیاحت اور موبلنک کمپنی کے اشتراک سے کیاگیاہے۔ دو روزہ پروگرام انعقاد کرنے کا مقصد طلبہ وطالبات کو نصابی سرگرمیوں سمیت غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعے بھی فراہم کرناہے۔
فٹ مہم جو کلب کی قیادت شعبہ تعلقات عامہ کے لیکچرارمشتاق احمد کررہے ہیں۔طلبہ و طالبات کی روانگی سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ معروف سیاحتی مقام نلتر میں دو روزہ سرمائی مہم جوئی کے مقابلوں میں ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھے ۔ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی اخلاقی و مذہبی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔اکثر سیاحتی مقامات میں سیاح آلودگی پھیلا کر چلے جاتے ہیں جس سے قدرتی مقامات اور ماحول کو نقصان ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء سیاحتی مقام کی صفائی ستھرائی کا مہم شروع کرے تاکہ سیاحت کے غرض سے آئے ہوئے سیاحوں کو بھی صفائی ستھرائی کرنے کی اہمیت سےآشنائی ہواور صاف ستھراء پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔
وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء جہاں بھی ہو وہ یونیورسٹی کے نمائندے ہوتے ہیں ۔ نمائندہ ہونے کے ناطے یونیورسٹی کے مثبت چہرہ کو پیش کرے ۔ایسا کوئی فعل سرزدنہ ہوجس سے یونیورسٹی کا نام بدنام ہوجائے ۔بلکہ ایسا کام کرے جس سے یونیورسٹی کا نام روشن ہو۔