خبریں
شگر نیاسلو میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندان حکومتی امداد سے محروم
شگر(عابدشگری)صوبائی حکومت کی شگر کے آتشزدگی متاثرین کیساتھ بے رخی اور دہرا معیار،شگر نیاسلو کے آتشزدگی متاثرین تاحال نقصانات کے ازالے اور حکومتی امداد سے محروم ہیں۔شگر نیاسلو میں گذشتہ چھ ماہ میںآتشزدگی کی واقعات میں10سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جس کے زد میں آکر لوگوں کی گھروں کیساتھ قیمتی اشیاء اور زندگی بھر کی جمع پونجی بھی نذر آتش ہوگئے۔ اور متاثرین اب بھی کھلے آسمان تلے یا رشتہ داروں کی گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کے مطابق آتشزدگی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راشن اور ٹینٹ فراہم کی گئی ۔ اور جلے ہوئے گھروں کی تعمیر اور نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی گئی تھی۔ تاہم کئی ماہ گزرنے کے باؤجود نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار متاثرین کی دلجوئی کیلئے آیا اور نہ ہی نقصانات کا ازالہ ہوسکا۔متاثرین نے صوبائی حکومت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلدان کے نقصانات کا ازالہ اور آتشزدگی سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات کریں۔