تعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ویکینڈ گریجویٹ سکول کا قیام عمل میں لایاگیا، بیچلر سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم دی جائیگی

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ویکینڈ گریجویٹ سکول قائم کردیا گیاہے۔ خطے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے وائس چانسلر کے وژن کے تحت قائم کیئے جانے والے سکول میں بیچلر سے پی ایچ ڈی تک کی تعلیم جدید خطوط پر دیئے جائیں گے۔

ویکینڈ گریجویٹ سکول میں ہفتہ اور اتوار کو کلاسز ہونگی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز 24مارچ سے ہوگا۔ گریجویٹ سکول میں بیالوجیکل سائنسز ، کیمسٹری میں ایم فل جبکہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی ، انوائرمینٹل سائنسز، میتھس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز ہونگی ۔ شعبہ بزنس منجمنٹ اور ایجوکیشن ڈولمپنٹ میں ڈیڑھ سالہ ایم بی اے اور بی ایڈ سیکنڈری کی کلاسز کا اجراء بھی گریجویٹ سکول میں ہوگا۔ ایم ایس کیلئے این ٹی ایس ٹائپ ٹیسٹ یکم مارچ کو ہوگا۔ دو سالہ پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ11فروری اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ 28فروری مقرر کی گئی ہے۔

گلگت کے مختلف اداروں میں برسرروزگار افراداس سنہرے موقع سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button